اکثر ایک دن بوتل یا کولر میں پڑے رہ جانے والے پانی کو ہم باسی یا پرانا قرار دے کر ضائع کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہم زمین سے جو پانی حاصل کرکے اپنے استعمال میں لاتے ہیں وہ کتنا پرانا ہے؟
واقعی آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یہ پانی کروڑوں سال پرانا ہے۔
انگریزی کی ایک ویب سائٹ didyouknow.com کی تحقیق کے مطابق جو پانی ہم زمین سے حاصل کرکے اپنے روزمرہ کے استعمال میں لاتے ہیں، یہ کوئی تین بلین سال پرانا ہے۔
واضح رہے کہ ایک بلین، 100 کروڑ کے مساوی ہے۔