پچھلے دنوں تاریخ کا مطالعہ کرتے ہوئے ایک کتاب میں یوں ہی پیرو (Peru) کے رنگا رنگ پہاڑوں پر نظر پڑگئی۔ مقامی باشندے انہیں پیرو کی کیوچیکا زبان میں ’’وینی کونکا‘‘ (Vinicunca) کہتے ہیں۔ ’’وینی کونکا‘‘ کے معنی ’’سات رنگوں‘‘ کے ہیں۔ یہ پہاڑ پیرو کے کسکو ریجن میں واقع ہیں اور دور ہی سے اپنی شان دکھاتے ہیں۔ سطحِ سمندر سے 5200 میٹر کی بلندی پر واقع ان 7 رنگوں جیسے پہاڑ کسی اور خطے میں موجود نہیں۔ سیاح ہائیکنگ کے لیے بھی وہاں جاتے ہیں لیکن یہ ذرا مشکل کام ہے۔
(سلمان بخش کے ایک تحقیقی مقالے "حیرت انگیز چٹانیں اور پہاڑ” سے انتخاب)