معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق شاہ رُخ خان سکول کے دنوں میں انگریزی مضمون میں کمزور تھے۔ بورڈ کے امتحانات میں انہوں نے 100 میں بہ مشکل 50 نمبر حاصل کیے تھے۔ مگر آج صورتِ حال یک سر مختلف ہے۔ آج شاہ رخ خان نہ صرف اچھی انگریزی بول لیتے ہیں بلکہ کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ وہ لیٹریسی میں ڈاکٹریٹ کیے ہوئے ہیں۔ انہیں "La Trobe University” کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی دی گئی ہے۔