کیا پیاز کاٹتے وقت آپ روتے ہیں؟ اگر واقعی ایسا ہے تو اس میں تشویش کی کوئی بات نہیں، ایسا تقریباً تمام خواتین کے ساتھ ہوتا ہے کہ پیاز کاٹتے وقت ان کے آنسو ایسے جاری ہوتے ہیں جیسے وہ رو رہے ہوں۔
مگر اب آپ ہنسی خوشی اور مسکراتے ہوئے پیاز کاٹ سکتے ہیں۔
اس کے لئے آپ کو ایک آسان سا کام کرنا ہوگا۔ اور وہ یہ کہ جب آپ پیاز کاٹنے بیٹھ جائیں، تو کوئی سی بھی اچھی چیونگ گم کھانا شروع کریں۔ جب تک آپ کے جبڑے ہلتے رہیں گے، تب تک پیاز آپ کا ایک قطرہ آنسو بھی نہیں بہا سکتا۔
ہے نا ایک عجیب و غریب لیکن آسان حل!