معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق مردانہ اور زنانہ شرٹ میں فرق کرنے کا آسان کلیہ یہ ہے کہ ہمیشہ مردانہ شرٹ میں بٹن دائیں طرف لگے ہوتے ہیں جب کہ زنانہ شرٹ میں بائیں طرف۔
"insider.com” کے مطابق یوں تو کوئی خاص وجہ اس فرق کی معلوم نہیں کی جاسکی، لیکن اتنا ہے کہ مرد حضرات اپنے ساتھ اسلحہ لے کر گھومتے ہیں، اس لیے انہیں دائیں ہاتھ سے شرٹ کھولنے اور اسلحہ لینے میں آسانی کی خاطر ایسا کیا گیا ہوگا۔ جب کہ خواتین کے لیے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو دائیں ہاتھ میں لے کر گھومتی ہیں، اس لیے انہیں بائیں ہاتھ سے شرٹ کے بٹن کھولنے اور اپنے بچوں کو دودھ پلانے میں آسانی کی خاطر شرٹ کا پیٹرن تبدیل کیا گیا ہوگا۔