"statista.com” کے مطابق پوری دنیا میں 4ارب 66کروڑ صارفین انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اتنے لوگوں کے لیے انٹرنیٹ کو کتنے افراد کی ٹیم کنٹرول کرتی ہے؟ معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ”pinterest.com” کے مطابق پورے انٹرنیٹ کو 14 افراد کی ٹیم کنٹرول کرتی ہے۔
مذکورہ ٹیم میں 7 افراد کے پاس ’’سکریٹ کی‘‘ (Secret Key) ہوتی ہے جب کہ باقی ماندہ 7 افراد ’’بیک اَپ کی‘‘ (Backup Key) رکھنے والے ہوتے ہیں۔ اگر اولذکر 7 افراد ’’کی‘‘ بھول جائیں، تو مؤخر الذکر ’’بیک اپ‘‘ میں تیار رہتے ہیں۔