"messynessychic.com” کے مطابق "El Diablo” دنیا کا وہ واحد ریسٹورنٹ ہے جو ایک آتش فشاں کی حدت پر کھانا تیار کرتا ہے۔
"atlasobscura.com” مذکورہ ریسٹورنٹ سپین کے ایک جزیرہ "Lanzarote” میں ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق یہ ایک سویا ہوا آتش فشاں ہے جو آخری بار 1824 ء میں اُبلا تھا۔
ریسٹورنٹ چلانے والوں نے آتش فشاں کے منھ پر سلیقے لوہے کا ایک جال سا بنایا ہوا ہے۔ آتش فشاں کی حدت سے کھانے کو تیار کیا جاتا ہے اور آنے والے کی خدمت میں پیش کیا جاتا ہے۔

آتش فشاں کے منھ پر سلیقے سے رکھا گیا جال، جس کے اوپر کھانا تیار کیا جاتا ہے۔

انگریزی ویب سائٹ "atlasobscura.com” کے مطابق ریسٹورنٹ آنے والے سیاحوں کو ایک ٹکٹ میں دو مزے ملتے ہیں۔ ایک، آتش فشاں کی حدت کی پر تیار کیا جانے والا کھانا۔ دوسرا، آتش فشانی پہاڑ کے اوپر سے Lanzarotes Timanfaya National Park کا نظارہ۔