بحرالکاہل ویسٹ سنٹرل میں قائم اس ملک توالو (Tuvalu) کا رقبہ 420 مربع میل ہے۔
یکم اکتوبر 1978ء کو برطانیہ سے آزاد ہونے والے ملک توالو کے معنی ہیں ’’آٹھ اکٹھے۔‘‘ 8 جزائر پر مشتمل اس ملک کو ’’ڈوبتا ہوا ملک‘‘ بھی کہا جا رہا ہے۔
بعض دوسرے خطوں کی طرح توالو کا شمال مغربی اور جنوب مشرقی حصہ سمندر میں ڈوب رہا ہے۔ سائنس دانوں نے کہا ہے کہ اگر اگلے 50 سے 100 برس کے اندر اندر اس ملک کا وجود مٹ جائے، تو انہیں حیرت نہ ہوگی۔
درجۂ حرارت بڑھنے سے یہاں کی زرعی پیداوار بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
(سلمان بخش کے ایک تحقیقی مقالہ سے لیا گیا اقتباس)