چائینہ کے دارلحکومت بیجنگ کے ٹریفک جام کی مثالیں دی جاتی ہیں، جس کا دورانیہ بسا اوقات کئی کئی گھنٹے تک ہے۔
معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق اگر کوئی بیجنگ کی ٹریفک میں پھنس جاتا ہے، اور اسے کسی ضروری میٹنگ میں شرکت کرنا ہو، یا کسی جگہ بروقت پہنچنا ہو، تو اس مقصد کے لیے مخصوص افراد گھومتے گھامتے ہیں جنہیں 60 ڈالر دیے جائیں، تو وہ دو کام کرتے ہیں۔ پہلا، وہ آپ کو موٹر بائیک پر مطلوبہ جگہ بروقت پہنچاتے ہیں۔ دوسرا، آپ کی گاڑی کو آپ کی بتائی گئی جگہ پر پہنچا دیتے ہیں۔