"Anny Rooney” کی لکھی ہوئی انگریزی کتاب "One thousand and one horrible facts” کے صفحہ نمبر 202 پر پاکستان کے ایک گمنام ہیرو ظفر گِل کے حوالہ سے رقم ہے کہ وہ دنیا کا وہ واحد شخص ہے جس نے کان کی مدد سے 51.7 کلوگرام وزن اٹھا کر اپنی نوعیت کا انوکھا ریکارڈ قائم کردیا۔
ظفر گِل کا تعلق لاہور کی مسیحی برادری سے ہے۔ مذکورہ ریکارڈ قائم کرنے کے بعد بھی ان کی وہ پذیرائی نہیں ہوئی، جو ان کا حق تھی۔