سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے رہنما سنگاپور کے وزیراعظم "لی ژن لونگ” (lee Hsien Loong) ہیں۔
سنگاپور کی سالانہ فی کس آمدنی 66 ہزار ڈالر ہے، جب کہ "لی” کی تنخواہ 16 لاکھ 10 ہزار ڈالر ہے۔ وہ روسی صدر "ولا دی میر پیوتن” سے بھی 12 گنا زیادہ اخراجات کر رہے ہیں۔ اس چھوٹے سے ملک کا دوسری بڑی سپر طاقت سے 12 گنا زیادہ مراعات لینا کہاں کا انصاف ہے! ہاں، یہ ہوسکتا ہے کہ وہ اپنی مراعات روزمرہ کے اخراجات کے مطابق لے رہے ہوں۔ کیوں کہ سنگاپور ایک مہنگا ملک ہے اور انہیں حکومت کرتے ہوئے ساڑھے چودہ برس بھی بیت چکے ہیں۔
(صہیب مرغوب کے ایک تحقیقی مقالہ سے منتخب پیراگراف)