49 total views, 1 views today

ایمیزون (Amazon)کا بارانی جنگل دنیا کا سب سے بڑا جنگل ہے۔
ایمیزون ایک یونانی لفظ ہے، جس کے معنی ’’لڑاکو عورت‘‘ کے ہیں۔
اس علاقے کو زمین کے پھیپھڑے کہا جاتا ہے۔ اس کا رقبہ 2 کروڑ 5 لاکھ 10 ہزار مربع میل یعنی پورے آسٹریلیا کے برابر ہے۔ دنیا کی تمام زندہ انواعِ حیات کا نصف اس جنگل میں پایا جاتا ہے۔
ایمیزون 9 ممالک تک پھیلا ہوا ہے۔ اس کا 60 فیصدبرازیل میں واقع ہے۔ یہاں لاکھوں قسم کے حشرات الارض اور دوسرے جانور پائے جاتے ہیں۔ یہاں پھلوں کی 30 ہزار اقسام بھی ملتی ہیں۔
ایمیزون کے جنگلات بھی دنیا کے دوسرے جنگلات کی طرح کٹائی کا شکار ہو رہے ہیں۔ وہاں بہت تیزی سے درخت کاٹے جا رہے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق 1978ء سے اب تک ایمیزون کے بارانی جنگلات کا 7 لاکھ 50 ہزار مربع میل رقبہ تباہ ہوچکا ہے۔ جون 2020ء میں پچھلے سال کے مقابلے میں 10.7 فی صد اضافہ ہوا۔ اگر یہ رجحان جاری رہا، تو 2020ء (پچھلی ایک دہائی سے زیادہ) جنگلات کی کٹائی کا بدترین سال ثابت ہوگا۔
2019ء میں ایمیزون میں خطرناک آگ بھی لگ گئی تھی، جس سے وسیع رقبے پر پھیلے درخت جل گئے تھے۔
(ماہنامہ ’’ہمدرد نونہال‘‘، ماہِ نومبر کے شمارہ کے صفحہ نمبر 25 سے انتخاب)




تبصرہ کیجئے