معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "piterest.com کی ایک پوسٹ کے مطابق تصویر میں نظر آنے والی میز تین ملکوں (سلواکیا، ہنگری اور آسٹریا) کی عین سرحد پر واقع ہے۔
پوسٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ اس عجیب و غریب میز پر تینوں ملکوں کے شہری بنا اپنے ملک کی سرحد پار کیے تبادلۂ خیال کرسکتے ہیں یا پھر بیٹھ کر کھانا کھا سکتے ہیں۔ میز تینوں ملکوں کی مشترکہ ملکیت ہے۔