معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق تصویر میں نظر آنے والا یہ شخص ’’دنیا کا بہترین استاد‘‘ لقب پاچکا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق یہ رحم دل انسان کینیا کے دیہات کا رہنے والا ہے، جہاں یہ سائنس پڑھانے والا ایک معمولی سا استاد ہے۔ یہ اپنی تنخواہ سے ماہانہ کے حساب سے پیسے کاٹ کر غریب بچوں کے سینوں کو علم کے نور سے منور کرتا ہے۔ اس کی خدمات کے عوض جب اسے دس لاکھ ڈالر کا انعام دیا گیا، تو فرطِ مسرت سے رونے لگا۔
بی بی سی ڈاٹ کام کے مطابق موصوف کا نام "Peter Tabichi” ہے۔