معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کی تصویر میں دکھائی دینے والے اس شخص کے بارے میں مشہور ہے کہ اس نے اپنی زندگی میں 2 ملین (20لاکھ) ڈالر جلائے تھے۔
پوسٹ میں درج ہے کہ اس شخص نے ایسا اس لیے کیا تھا کہ اس کے پاس جلانے کے لیے لکڑیاں نہیں تھیں اور اس کی بیٹی کو ٹھنڈ لگ رہی تھی۔
یہ شخص کوئی اور نہیں انڈرورلڈ ڈان "Pablo Escober” تھا۔
وکی پیڈیا کے مطابق انتقال کے وقت اس کے پاس 1993ء میں کالا دھن 30 بلین ڈالر تھا جس کی مالیت آج کل 53.5 بلین ڈالر بنتی ہے۔ اگر اسے پاکستانی روپیہ میں تبدیل کریں تو یہ 8,626,875,000,000 (چھیاسی کھرب، چھبیس ارب، ستاسی کروڑ، پچاس لاکھ) بنتی ہے۔