معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق تصویر میں نظر آنے والا یہ وہ گمنام ہیرو ہے جس نے ایٹم بم گرانے سے انکار کرکے تیسری جنگ عظیم کا راستہ روکا۔
مذکورہ ویب سائٹ پر شائع شدہ پوسٹ کے مطابق روس کے آرمی آفیسر "Vasily Arkhipov” نے 27 اکتوبر 1962ء کو اس وقت تیسری جنگ عظیم نہ چھیڑنے کا قدم اٹھایا جب اسے کہا گیا کہ وہ امریکہ پر ایٹم بم گرا دے۔ اس نے صاف الفاظ میں ایسا کرنے سے انکار کیا اور دنیا کو بہت بڑی تباہی سے بچایا۔
کتنے دکھ کی بات ہے کہ آج اس عظیم ہیرو کو آٹے میں نمک کے برابر لوگ بھی نہیں جانتے۔