145 total views, 1 views today

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ “pinterest.com” کے مطابق تصویر میں نظر آنے والا یہ عجیب و غریب چڑیا گھر چائینہ میں ہے، جسے “Reverse Zoo” کا نام دیا گیا ہے۔
اس چڑیا گھر کی عجیب بات یہ ہے کہ اس کا ٹکٹ خریدنے والوں کو ایک بڑے لوہے کے پنجرے میں بند کیا جاتا ہے، جو گاڑی کے اوپر نصب کیا گیا ہوتا ہے۔ گاڑی پنجرے میں بند سیاحوں کو خونخوار جانوروں کے بیچوں بیچ لاکھڑا کر دیتی ہے، جہاں کمزور دل سیاحوں کی حالت دیکھنے لائق ہوتی ہے۔




تبصرہ کیجئے