مسٹر بین کا اصل نام ’’روون اٹکنسن‘‘ (Rowan Atkinson) ہے۔ انہیں دی آبزرور نے برطانوی مزاح کے 50 مزاحیہ ترین اداکاروں میں شمار کیا ہے۔
اپنی فلموں میں ایک لفظ کہے بنا بھی سب کو ہنسنے اور قہقہے لگانے پر مجبور کرنے والا ’’مسٹر بین‘‘ انگلینڈ میں 6 جنوری 1955ء کو پیدا ہوئے۔ بہت کم لوگ ان کے بارے میں جانتے ہیں کہ وہ الیکٹرکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کیے ہوئے ہیں۔