معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق پارلے جی "Parle G” دنیا کا سب سے زیادہ تیار اور فروخت ہونے والا بسکٹ ہے۔ ایک اندازے کے مطابق روزانہ اس کے 480 ملین (یعنی 48 کروڑ) پیکٹ فروخت ہوتے ہیں۔
بی بی سی انگریزی سروس کے مطابق "پارلے جی” ایک ہندوستانی کمپنی کا بنایا ہوا بسکٹ ہے۔ کمپنی کا اصل نام کم ہی لوگ جانتے ہیں مگر مذکورہ بسکٹ لوگوں کو اتنا مرغوب ہے کہ وہ پوری کمپنی کو "پارلے جی” پکارتے ہیں۔
بی بی سی کے مطابق کمپنی نے 1996ء سے لے کر 2006ء تک بسکٹ کے پیکٹ کی قیمت برقرار رکھی، جو ایک اور اعزاز ہے۔