بی بی سی نیوز کی 22 ستمبر 2014ء کو شائع شدہ ایک سٹوری "Are all the Ants as Heavy as all the Humans” کے مطابق اگر دنیا پر موجود تمام چیونٹیوں کا وزن کیا جائے، تو یہ روئے زمین پر موجود تمام انسانوں کے وزن سے زیادہ ہوگا۔
سٹوری کے مطابق یہ دعویٰ ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر ایڈورڈ اُو ولسن اور جرمن بائیولوجسٹ برٹ ہولڈوبلر نے سنہ 1994ء کو لکھی جانے والی ایک کتاب "Journey to The Ants” میں کیا ہے۔