106 total views, 1 views today

80 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا سیاحتی بحری جہاز 1132 فٹ لمبا، 135 فٹ چوڑا ہے۔ یہ مشہور جہاز ’’ٹائٹینک‘‘ سے تقریباً 3 گنا بڑا ہے۔ 2800 مسافروں کے لیے 1254 افراد پر مشتمل عملہ مختلف خدمات کے لیے مستعد رہتا ہے۔
34.5 میل فی گھنٹا کی رفتار سے سمندر کے سینے پر دوڑنے والا یہ جہاز 1 لاکھ 57 ہزار ہارس پاؤر کی قوت رکھتا ہے۔ اس کی وسل (Whistle) کی آواز 10 میل دور سے سنی جاسکتی ہے۔
کوئین میری ٹُو (Queen Mary 2) نامی اس جہاز میں لائبریری اور بُک شاپ، کموڈور کلب، رائل سوٹس، سیارہ گاہ جسے 500نشستوں والے اسٹوڈیو آڈیٹوریم میں بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے، رائل کورٹ تھیٹر، کینن رانچ اسپا کلب جہاں نت نئے اقسام کے حمام، مساج اور آرائشِ حسن و جمال کی سہولتیں موجود ہیں، ونٹر گارڈن ریستوران، گرانڈ لابی، مے فیئر شاپس، گولڈن لایون بار، امپائر کسینو، کنگز کورٹ ریستوران، کوئینز روم (رقص گاہ)، جی 32 نائٹ کلب، کوئینز گرل ریسٹورنٹ، ٹوڈ انگلش ریسٹورنٹ، بورڈ واک کیفے اور اسپورٹس سینٹر جیسی متعدد دلچسپیاں شامل ہیں۔




تبصرہ کیجئے