دنیا کی سب سے زیادہ قیمتی اور ’’لیونارڈواونچی‘‘ (Leonardo da Vinci) کے شہرہ آفاق شاہکار ’’مونالیزا‘‘ (Mona Lisa) کی تصویر کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اس کی آنکھوں پر بھنویں نہیں۔ حسینوں کی مسکراہٹ کو مغربی و مشرقی شعرا ’’مونا لیزا‘‘ کی مسکراہٹ سے تشبیہ دیتے ہیں۔
’’مونا لیزا‘‘ کی مسکراہٹ کا راز یہ ہے کہ جو خاتون مصور کے پاس ماڈل کے طور پر آیا کرتی تھی۔ وہ ماں بننے والی تھی، جس لمحے وہ اپنے ہونے والے بچے کے تصور میں خوش تھی، وہ لمحہ ’’لیونارڈ‘‘ نے ہمیشہ کے لیے روغنی تصویر میں محفوظ کرلیا۔ اس سحر انگیز تصویر کو دیکھ کر اکثر افراد نے خودکشی کرلی۔
ایک مرتبہ یہ تصویر چرالی گئی جس پر سارے فرانس میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔ سب سے زیادہ اس تصویر کی حفاظت کی جاتی ہے۔
آج سے کوئی چوتھائی صدی قبل جب امریکہ کی خواہش پر یہ تصویر نئی دنیا بھیجی گئی، تو کروڑوں ڈالر میں اس کا بیمہ کرایا گیا جو بذاتِ خود بھی ایک ریکارڈ ہے۔
(’’دلچسپ، عجیب اور حیرت انگیز معلومات‘‘ از ’’محمد الیاس عادل‘‘ مطبوعہ ’’اسد نیئر پرنٹرز لاہور، اشاعت 2009ء، صفحہ نمبر 118 سے انتخاب)