یوں تو بدن کی صفائی کے ساتھ ساتھ کپڑوں کی صفائی بھی شخصیت پر اچھا اثر ڈالتی ہے، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر جوتے صاف نہ ہوں، تو اس کا ہماری شخصیت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
"themindsjournal.com”کے مطابق جوتے وہ پہلی چیز ہیں، جن کا لوگ لاشعوری طور پر نوٹس لیتے ہیں۔ اس لیے اگر ہمارے جوتے صاف ہوں گے ، تو ملنے والے کے ذہن پر ہمارا اچھا اثر ہوگا۔ اور اگر جوتے گندے ہوں گے، تو ظاہر ہے کہ ملنے والا ہمارے بارے میں برا سوچے گا۔