318 total views, 1 views today

بھارتی ریاست ’’تلنگا‘‘ میں 31 سالہ بوسا کرشنا (Bussa Krisna) ہندوؤں کے دیگر دیوتاؤں کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پوجا بھی روزانہ کی بنیاد پر کرتے ہیں اور انہیں باقاعدہ طور پر ایک ’’بھگوان‘‘ کا درجہ دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر ہے۔
بوسا روزانہ اپنے بھگوان (ڈونلڈ ٹرمپ) کی آرتھی اُتارتے ہیں، اس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہیں اور ہندو رسم کے مطابق اس کے ماتھے پر تلک بھی لگاتے ہیں۔
بوسا کرشنا اس عمل کے حوالہ سے دلیل کے طور پر کرشنا کا عقیدہ پیش کرتے ہیں کہ ’’ہندوستانی پوری دنیا پر محبت کے ذریعے چھا سکتے ہیں۔‘‘
اس کے ساتھ ساتھ بوسا کرشنا کا عقیدہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کسی بھی ہندو دیوتا سے کم نہیں۔




تبصرہ کیجئے