وہ دن گئے جب خلیل خان فاختہ اُڑایا کرتے تھے اور اب یہ دن بھی جانے والے ہیں کہ آپ کو بیرونِ ملک سفر کے لیے پاسپورٹ کی ضرورت پڑے گی۔ امریکہ میں پہلی بار ’’ہارنز فیلڈ جیکسن ائیرپورٹ‘‘ پر ایک ایسی ٹیکنالوجی کا کامیاب بائیو میٹرک تجربہ جاری ہے جس میں ہوائی سفر کے لیے پاسپورٹ کی جگہ انسان کا چہرہ سکین ہوتا ہے۔ یوں بہت جلد لمبی لمبی قطاروں سے نجات بھی ملنے والی ہے اور قیمتی وقت کا ضیاع بھی نہیں ہوگا۔