معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے مشہور انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق جیسیکا کوکس (Jessica Cox) دنیا کی وہ پہلی خاتون پائلٹ ہیں جو دونوں ہاتھوں سے محروم ہیں۔
وکی پیڈیا کے مطابق مذکورہ خاتون "امریکن تائیکوانڈو ایسوسی ایشن” کی پہلی بلیک بیلٹ خاتون بھی ہیں۔ یونیورسٹی آف ایریزونا سے سائیکالوجی میں گریجویشن کرچکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ موٹی ویشنل اسپیکر بھی ہیں۔ ہزاروں زندگی سے مایوس خواتین و حضرات انہیں دیکھ کر زندگی کی طرف لوٹتے ہیں اور اپنے آپ میں لڑنے کا مادہ پیدا کرتے ہیں۔