مثل مشہور ہے کہ ’’جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں۔‘‘ مگر یہ باتیں ہوئیں پرانی۔ فورجی اور فائیو جی کے زمانہ میں اب جوڑے "PUBG” پر بننے لگے ہیں۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق تصویر میں نظر آنے والا جوڑا آج کل بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ویڈیو گیم "PUBG” کھیلتے ہوئے ایک دوسرے سے ملا۔
رپورٹ کے مطابق دونوں میں روزانہ کی بنیاد پر آن لائن گیم کھیلتے ہوئے محبت ہوئی اور آگے چل کر لڑکا لڑکی دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔