معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق امریکی ریاست ’’پنسلوینیا‘‘ (Pennsylvania) میں بیوی کے تحریری اجازت نامہ کے بغیر کسی بھی شخص کو شراب نہیں ملتی۔
رپورٹ کے مطابق وہاں ہر شخص شراب خریدتے وقت بیوی سے حاصل کیا ہوا اجازت نامہ دکھا کر ہی شراب حاصل کرسکتا ہے۔ اجازت نامہ میں بیوی کا موبائل فون یا گھر کا ٹیلی فون نمبر درج ہوتا ہے۔شک پڑنے پر ذکر شدہ نمبروں پر بات کی جاتی ہے، اور تبھی کسی شخص کو شراب دی جاتی ہے۔