معلوماتِ عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے، جس کے مطابق دنیا بھر میں جتنی بھی انشورنس کمپنیاں کام کرتی ہیں، ان تمام نے جیکی چین کو فلموں میں عجیب و غریب سٹنٹ کرنے اور خود کو بار بار زخمی کرنے کی وجہ سے "بلیک لسٹ” کیا ہوا ہے۔
پوسٹ کے مطابق اس حمام میں جیکی چین اکیلے ننگے نہیں ہیں، ان کی پوری سٹنٹ ٹیم پر بھی مذکورہ پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس لیے جب بھی جیکی چین یا ان کی سٹنٹ ٹیم کا کوئی نمائندہ زخمی ہوتا ہے، تو انہیں علاج کے لیے پیسے اپنی جیب سے ادا کرنے پڑتے ہیں۔