"forbes.com” نے دنیا میں سب سے زیادہ کھرب پتی افراد رکھنے والے ممالک پر تحقیق کی ہے جس کے مطابق امریکہ 607 کھرب پتی افراد کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔
اس طرح چائینہ 324 کھرب پتی افراد کے ساتھ دوسری جب کہ جرمنی 114 افراد کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔
مذکورہ تحقیق کے مطابق انڈیا 106 کھرب پتی افراد کے ساتھ چوتھی، روس 98 افراد کے ساتھ پانچویں، ہانگ کانگ 71 افراد کے ساتھ چھٹی، برازیل 58 افراد کے ساتھ ساتویں، انگلینڈ 54 افراد کے ساتھ آٹھویں، کینیڈا 45 افراد کے ساتھ نویں اور فرانس 41 کھرب پتی افراد کے ساتھ دسویں پوزیشن پر ہے۔
تحقیق میں دنیا کے سب سے مالدار ترین انسان Jeff Bezos کو درج کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں Bill Gates کو دوسری جب کہ Warren Buffet کو تیسری پوزیشن پر رکھا گیا ہے۔
مذکورہ لسٹ میں فیس بُک کے مالک Mark Zuckerberg کو آٹھویں پوزیشن پر رکھا گیا ہے۔