بیئر گرلز (Bear Grylls) ایک دفعہ پیراشوٹ کے پھٹنے کی وجہ سے 16,000 فٹ کی بلندی سے گرگئے اور کمر تُڑوا بیٹھے۔ اس وقت ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ بیئر گرلز کبھی چل پھر نہیں سکیں گے، مگر صرف دو سال بعد اس نے دنیا کی سب سے اونچی چوٹی "ماؤنٹ ایورسٹ” سر کرکے ساری پیشین گوئیاں غلط ثابت کردیں۔
"مین ورسز وائلڈ” کے ہیرو "بیئر گرلز” آج عزم و ہمت کا استعارہ ہیں۔ شائقین کی ایک بڑی تعداد آج اس عظیم شخصیت کے ایڈونچر سے بھرے پروگراموں کو دیکھنے کے لیے وقت نکالتی ہے۔