275 total views, 1 views today

آج کل کسی بھی گھر میں مائیکرو ویو اوون کی موجودگی کسی لگژری سے کم نہیں۔ لیکن کیا آپ مائیکرو ویو اوون کے مؤجد کے بارے میں جانتے ہیں؟

Percy Spencer امریکہ کے ڈیفنس ڈپارٹمنٹ کے لئے کام کرنے والی ایک کمپنی میں ملازمت کرتے تھے۔ انہیں ریڈار ٹیوب ڈیزائین کا ماہر سمجھا جاتا تھا۔ ایک دن اوہ اپنے کسی کام میں مصروف تھے کہ انہوں نے محسوس کیا کہ ان کی جیب میں پڑی کینڈی شعاؤں کی وجہ سے پگھل گئی ہے۔ اس سے انہیں مائیکرو ویو اوون بنانے کا خیال آیا۔ تاہم انہیں اپنی اس بڑی اور مفید ایجاد کے عوض صرف دو ڈالر ملے۔




تبصرہ کیجئے