200 total views, 1 views today

معلوماتِ عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ “didyouknow.com” کے مطابق تاج محل کی تعمیر میں کل 20 ہزار مزدوروں نے اپنا حصہ ڈالا اور یہ 23 سال کے لمبے عرصہ میں تعمیر ہوا۔
ویب سائٹ کے مطابق مغل بادشاہ شاہجہان کے بارے میں مشہور یہ بات من گھڑت ہے کہ انہوں نے اس راج معمار کے ہاتھ کاٹے تھے جس نے تاج محل کو تعمیر کیا تھا۔ دراصل شاہجہان کے بارے میں یہ بات خاصی مشہور ہے کہ انہوں نے جیسے ہی تاج محل کو دیکھا، تو اتنا متاثر ہوا کہ اس نے راج معمار کے ہاتھ کاٹ ڈالے تھے۔ یہ اس لیے کہ شاہجہان نہیں چاہتے تھے کہ وہ تاج محل یا اس سے بہتر محل کسی اور کے لیے تعمیر کرے۔




تبصرہ کیجئے