ماہنامہ قلندر شعور کے ماہِ جون 2019ء کے صفحہ 131 پر یہ عجیب و غریب معلومات درج ہے کہ مچھلیوں کی ایک قسم باقاعدہ طور پر پرندوں کی طرح اُڑتی ہے۔ اسے ’’فلائنگ‘‘ یا ’’گلائیڈر فش‘‘ کہتے ہیں۔
مذکورہ مچھلی پانی کی سطح پر آکر تقریباً 50 میٹر کے فاصلہ تک پرواز کرسکتی ہے۔ اس کا رنگ اُوپر سے گہرا نیلا اور نیچے سے چاندی جیسا ہے۔ اس کا قد تقریباً18 انچ اور عمر کم و بیش 5 سال ہے۔