معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق آج دنیا کے مال دار ترین انسانوں میں سے ایک کے بارے میں کم ہی لوگ جانتے ہوں گے کہ انہیں سکول کے زمانہ میں ایک عجیب و غریب حرکت کی وجہ سے عجیب و غریب سزا دی گئی۔
ویب سائٹ کے مطابق ایک دفعہ بل گیٹس (Bill Gates) نے اپنے سکول کے پروگرام کے کوڈز تبدیل کیے جس کی وجہ سے سکول کا پورا نظام رُک گیا۔ اس کے بعد بل گیٹس کو عجیب و غریب سزا دی گئی۔ اسے اپنی کلاس سے اٹھا کر لڑکیوں کی کلاس میں بھٹایا گیا۔