آج کل دنیا بھر میں ابھرتی ہوئی معاشی قوت چین کے بارے میں لوگوں کو اشتیاق رہتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل ہوں۔ اس حوالہ دنیا اردو سروس میں ’’دلچسپ جغرافیائی معلومات‘‘ کے عنوان سے ایک مختصر سی تحریر میں چین کے حوالہ سے درج ہے کہ یہ دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس کی سرحد مختلف 14 ممالک سے ملتی ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق جن ممالک سے یہ سرحدیں ملتی ہیں، وہ روس، انڈیا، قازقستان، منگولیا، پاکستان، میانمار، افغانستان، ویت نام، لاؤس، کرغستان، نیپال، تاجکستان، شمالی کوریا اور بھوٹان ہیں۔