295 total views, 1 views today

معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق 1919ء کو "James Cowan Smith” نے سکاٹ لینڈ کی قومی گیلری (The National Gallery of Scotland) کو محض اس شرط پر 55 ہزار پاؤنڈز کا عطیہ دیا کہ اس کے عزیز پالتو کُتّے کی تصویر مستقل طور پر گیلری میں رہے گی۔
ویب سائٹ کے مطابق اُس وقت اُن کی مذکورہ شرط مان لی گئی تھی اور بدلہ میں گیلری کو 55 ہزار پاؤنڈ کی خطیر رقم بطورِ عطیہ ملی تھی۔ تصویر آج بھی گیلری میں اپنی مخصوص جگہ پر ٹانکی ہوئی دیکھی جاسکتی ہے۔




تبصرہ کیجئے