234 total views, 1 views today

“Guinness World Records 2013″کے صفحہ نمبر 88پر ایک موٹر سائیکل پر سب سے زیادہ سواریاں لے جانے کا ریکارڈ انڈیا کے پاس ہے۔ مذکورہ ریکارڈ میں ایک موٹر سائیکلسٹ نے اپنے علاوہ 53 دیگر سواریوں کو بیک وقت موٹر سائیکل کی سواری کرا کر ریکارڈ قائم کیا۔
گینز کے مطابق موٹر سائکلسٹ کا نام ’’رام پال یادو‘‘(Ram Pal Yadav) ہے۔ موٹرسائیکل پر سوار تمام 54 سواریوں نے 11 سو میٹر کا فاصلہ طے کیا اور اس دوران میں زمین پر قدم نہیں رکھا۔ یہ ریکارڈ بینگلور (Babgalore)میں 28 نومبر 2010ء کو بنایا گیا تھا، جسے آج تک کوئی اور ملک توڑ نہیں سکا۔




تبصرہ کیجئے