ہم میں سے کئی ایسے ہوں گے، جنہیں انجیکشن سے چڑ ہوگی، مگر جاپانیوں نے اس کا حل ڈھونڈ لیا ہے اور ایک ایسی سرنج تیار کرلی ہے، جو انجیکٹ ایبل ادویہ کو جسم کے اندر منتقل کرتے وقت بالکل تکلیف نہیں دیتی۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق اس حوالہ سے جاپان کے سائنس دانوں نے مچھر کی تشریح الاعضا (Anatomy) کا بغور مطالعہ کیا اور بعد میں اخذ کیے گئے نتائج کی روشنی میں ایک ایسی سرنج ایجاد کی جسے جلد میں لگاتے وقت بالکل تکلیف کا احساس نہیں ہوتا۔