تصویر میں نظر آنے والا "گٹار نما جنگل” تصویر ہی میں دکھائی دینے والی خاتون کی یاد میں اُس کی شوہر کا اُگایا ہوا ہے۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق یہ گٹار نما جنگل ارجنٹائن (Argentina) میں ایک شوہر نے اپنی مرحوم بیوی کی یاد میں 1979ء کو اُگایا تھا۔
ویب سائٹ کے مطابق اس جنگل کو "گٹار” کی شکل دینے کے لیے پورے 7 ہزار پودوں کا سہارا لیا گیا جو بعد میں تناور درخت بن کر ایک چھوٹے جنگل کی شکل اختیار کر گئے۔
ویب سائٹ میں یہ بھی درج ہے کہ جنگل اُگانے والے نے کبھی اِسے ہوائی سفر کے ذریعے اوپر سے نہیں دیکھا ہے۔ کیوں کہ جہاز کے سفر یا اڑان بھرنے سے اسے سخت ڈر لگتا ہے۔
برطانیہ کے مؤقر نشریاتی ادارے "dailymail.co.uk” میں سنہ 2013ء کو چھپنے والی مفصل سٹوری کے مطابق جنگل اُگانے والے کا نام "Pedro Martin Ureta” ہے اور وہ پیشہ کے لحاظ سے ایک کسان ہے۔