معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے مشہور انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق عشرہ 1950ء کے آخر میں چائینہ میں چڑیوں کو ختم کرنے کی مہم اس لیے زور و شور سے چلائی گئی کہ وہاں خیال کیا جا رہا تھا کہ چڑیاں فصلیں چٹ کر جاتی ہیں اور فصل پوری کی پوری قوم کے ہاتھ نہیں آتی۔
ویب سائٹ کے مطابق جب کروڑوں چڑیوں کو ختم کیا گیا، تو نتیجتاً ایک بڑی تعداد میں کیڑے مکوڑے پیدا ہوئے، جنہوں نے فصلوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا لیا۔ بالآخر قحط کی نوبت آگئی۔
اس سے اہلِ سائنس نے نتیجہ اخذ کیا کہ قدرت کے ترتیب کردہ نظام میں جب بھی خلل ڈالا جائے گا، نتیجہ بھیانک ہی نکلے گا۔