کتنے دکھ کی بات ہے کہ اس خوبصورت ترین ریاست میں سالانہ دنیا کے سب سے زیادہ جرائم وقوع پذیر ہوتے ہیں۔ اس حوالہ سے "news.com” کی ایک مفصل تحقیق کے مطابق یہ خوبصورت ترین ریاست کوئی اور نہیں بلکہ یورپین سٹیٹ "Vatican City” ہے، جہاں سالانہ دنیا کے سب سے زیادہ جرائم کی شرح دیکھنے کو ملتی ہے۔
"pinterest.com” پر شائع ہونے والی ایک پوسٹ کے مطابق جب مذکورہ ریاست کی آبادی 800 افراد پر مشتمل تھی، تو اُس وقت یہاں سالانہ 600 مختلف جرائم رپورٹ ہوئے تھے، جن میں جیب تراشی، پرس چھننا اور دکانوں میں ڈاکا ڈالنے جیسے جرائم شامل تھے۔
وکی پیڈیا کے مطابق 2017ء کی مردم شماری کے مطابق "وٹیکن سٹی” کی پوری آبادی 1000 افراد پر مشتمل تھی۔ اس کی کرنسی "یورو” اور "اطالوی” (Italian) سرکاری زبان ہے۔