لاس انجلاس (Los Angeles) میں بچوں کا کتاب سے رشتہ پیدا کرنے کی خاطر کچھ لائبریریوں نے ایک عجیب و غریب پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق لاس انجلاس میں کچھ لائبریریاں ایسی ہیں جو بچوں کی فیسیں ادا کرتی ہیں۔ اس مقصد کے حصول کے لیے لائبریری منتظمین نے ایک پروگرام کا آغاز کیا ہے، جس کے مطابق بچہ جتنی دیر لائبریری میں مختلف کتب کی ورق گردانی میں گزارے گا، اتنی اس کی فیس سے رقم کٹتی جائے گی۔
ویب سائٹ کے مطابق بچے کو ایک گھنٹا لائبریری میں گزارنے کے 5 ڈالر مقرر کیے گئے ہیں۔ لائبریری منتظمین کے مطابق ہر ہفتہ تقریباً سو بچے اپنی ادا شدہ فیس لائبریری میں زیادہ وقت گزار کر اور 5ڈالر فی گھنٹا کما کر ادا کردیتے ہیں۔ اس طرح مذکورہ تحقیق میں یہ بھی رقم ہے کہ پہلے چھے مہینوں میں اس پروگرام کے تحت تقریباً3,500 ایسے بچوں کا کھاتا صاف ہوچکا ہے، جن کے ذمے مختلف سکولوں کے واجبات ادا تھے۔ ایک اور ویب سائٹ "latimes.com” اس لائبریری کا نام "دی ایل اے کاؤنٹی لائبریری سسٹم” (The L.A. County library system) ہے۔