آسام، انڈیا کی وہ پہلی ریاست ہے جس نے والدین کے حوالہ سے ایک انوکھا قانون پاس کیا اور تاریخ رقم کی۔
"pinterest.com” پر انڈیا کی ریاست آسام (Assam) کے حوالہ سے ایک پوسٹ شائع کی گئی ہے جس کے مطابق اگر بوڑھے والدین کے بچے جو سرکار کے نوکر ہوں اور وہ اپنے والدین کا خیال نہیں رکھتے ہوں، تو ان کی تنخواہ سے ایک مخصوص حصہ کاٹ دیا جائے گا اور وہ بوڑھے والدین کو ملا کرے گا۔
پوسٹ کے مطابق اس قانون پر بوڑھے والدین نے سکھ کا سانس لیا ہے اور حکومت کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔