"pinterest.com” پر شائع شدہ ایک تحقیق کے مطابق 2001ء میں انڈیا نے ایک عجیب و غریب مگر کامیاب تجربہ کیا، جس کے بارے میں پڑھ کر حیرت ہی ہوتی ہے۔ تحقیق میں درج ہے کہ یہ تجربہ پلاسٹک سے سڑکیں بنانے کا تھا۔ اس مقصد کے حصول کے لیے ضائع شدہ یا کچرے سے ہاتھ آنے والا پلاسٹک استعمال میں لایا گیا تھا۔
تحقیق کے مطابق یہ تجربہ اتنا کامیاب رہا کہ آج 18 سال گزرنے کے باوجود سڑک میں کسی قسم کی دراڑ پڑی، نہ ان میں سے کسی ایک میں کھڈا ہی پڑا۔ تارکول کے مقابلہ میں پلاسٹک سے بنی سڑک انتہائی سستی پڑتی ہے۔
تحقیق میں یہ بھی درج ہے کہ 2018 ء کے آخر تک انڈیا 62,000 میل سے زیادہ سڑکیں ایسی تیار کرچکا ہے جو پلاسٹک سے بنی ہیں۔