آب آپ اپنے کافی کے کپ سے بھی بارش ہونے یا طوفان آنے کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔
جی ہاں، معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق فضا کے زیادہ دباؤ (High Atmospheric Pressure) کی وجہ سے کافی کے کپ میں چھوٹے چھوٹے بلبلے بنتے ہیں۔
ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ بُلبلے جتنی زیادہ تعداد میں کپ کے درمیان تک تیرتے جائیں گے، اتنا زیادہ اندازہ ہوگا کہ بارش ہونے جا رہی ہے یا پھر طوفان آنے والا ہے۔ اگر زیادہ بُلبُلے درمیان تک تیر کر رُکیں گے، تو جلد ہی بارش یا طوفان آنے کا امکان ہوگا۔