"pinterest.com” پر "plus.google.com” کی طرف سے شائع شدہ ایک پوسٹ کے مطابق "Prakriti Malla” دنیا کی خوشخط ترین لڑکی ہے، جس نے "The Most Beautiful Handwriting in the World” کا اعزاز جیت کر پوری دنیا کی توجہ حاصل کرلی۔
پوسٹ میں یہ بھی درج ہے کہ مذکورہ لڑکی جماعت ہشتم کی طالبہ ہے اور اس کا تعلق نیپال (Nepal) سے ہے۔ خوشخطی کے ایک مقابلہ میں اس کی لکھائی کو دنیا کی خوشخط ترین لکھائی تسلیم کیا گیا ہے۔
اس حوالہ سے پوری دنیا میں تعلیم و تعلیمی سرگرمیوں کے لیے مشہور ویب سائٹ "studyinternational.com” پر 19 اکتوبر 2017ء کو ایک مفصل سٹوری چھپی ہے جس کے مطابق نیپالی حکومت نے اسے توصیفی اسناد سے نوازا۔