یہ تھی روس کی خطروں سے کھیلنے والی لڑکی، جس کے بارے میں مشہور تھا کہ وہ عجیب و غریب قسم کی سیلفیاں لینے کی شیدائی تھی۔
انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق اس لڑکی کا نام "Xenia Ignatyeva” تھا۔ دنیا کی بلند ترین عمارات کے خطرناک حصوں پر بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے سلیفی لینے کے ریکارڈ بنانے میں اس کا کوئی ثانی نہیں تھا۔ اس کے ساتھ اکثر اس کا بوائے فرینڈ بھی ہوا کرتا تھا۔ دونوں نے کئی ایک ریکارڈ ساتھ بنائے تھے۔
ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ لڑکی اپنے اس شوق کے ہاتھوں 2014ء کو اُس وقت جان کی بازی ہار گئی، جب وہ ایک لمبی عمارت کی چھت سے نیچے گر کر بجلی کے تاروں سے ٹکرا گئی اور بجلی کے زوردار جھٹکوں سے مر  گئی۔