معلوماتِ عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق تصویر میں نظر آنے والے شخص نے زندگی میں جتنی مشکلات کا سامنا کیا ہے، شائد ہی کوئی اور کر چکا ہو۔ اس کی مشکلات کی فہرست یوں تو کافی لمبی ہے، مگر کچھ ذیل میں درج کی جاتی ہیں:
ویب سائٹ کے مطابق اس شخص کا نام "Earnest Hemingway” جس نے سب سے پہلے جانوروں سے لگنے والی ایک خطرناک بیماری "Anthrax” کا مقابلہ کیا تھا۔ اس کے بعد شدید ملیریا، نمونیا، پیچش، جلد کے کینسر، گردوں کی بیماری، پتے کی بیماری، جگر کی مکمل طور پر خرابی، ریڑھ کی ہڈی اور کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹنے یہاں تک کہ دو بار ہوائی جہاز کے حادثہ میں بھی بال بال بچ گئے تھے۔
"imdb.com” کی مفصل تحقیق کے مطابق "ہیمنگ وے” بطورِ سپاہی دوسری جنگ عظیم کے موقعہ پر سپین کی خانہ جنگی میں جواں مردی سے لڑا تھا جس کے عوض اسے "Bronze Star” سے نوازا گیا تھا۔
اس کے ساتھ اوپر ذکر شدہ مشکلات کے علاوہ ایک اور دل شکن واقعہ یہ پیش آیا تھا کہ اس نے چار شادیاں کی تھیں اور چاروں بیویاں اسے چھوڑ گئی تھیں۔ اتنی تکالیف سہنے کے بعد آخر میں وہ یادداشت کھو بیٹھا اور 1961ء کو خود کشی کرکے اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔