جی ہاں، واقعی ایسا ہی ہے۔ اوپر تصویر میں نظر آنے والی لڑکی جس بچے کو گود میں اٹھائے ہوئی دکھائی دے رہی ہے، عمر میں واقعی بچے سے چھوٹی ہے۔
معلومات عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ”wtffunfact.com” کے مطابق یہ تصویر اتارنے کے وقت لڑکی کی عمر 17 سال جب کہ اس کی گود میں نظر آنے والے بچے کی عمر 20 سال تھی۔
ویب سائٹ کے مطابق یہ پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا واحد کیس ہے جس میں جسمانی لحاظ سے انسان ترقی نہیں کر پاتا اور پوری عمر ایک یا دو سال کا بچہ ہی دکھائی دیتا ہے۔ اس مرض کو ’’سینڈروم ایکس‘‘ (Syndrome X) کہتے ہیں۔
وکی پیڈیا کے مطابق اس بچے کا نام "Brooke Greenberg” تھا، جس نے یکم اگست 1993ء کو جنم لیا تھا اور پھر 24 اکتوبر 2013ء کو بیس سال کی عمر میں گزر گیا۔ اُس کا تعلق بالٹی مور میری لینڈ امریکہ (Baltimore, Maryland, United States) سے تھا۔